بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ کی بینک آف پنجاب کو آسان کاروبار کے لئے زیادہ سے زیادہ لون جاری کرنے کی ہدایت

آسان کاروبار سکیم کے لئے زیر ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی یقینی بنانے کا حکم،قرض حاصل کرنیوالوں کیلئے انڈسٹریل زون میں اراضی دینے کااعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آسان کاروبار فنانس چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میںاہم اعلانات کیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بینک آف پنجاب کو آسان کاروبار کے لئے زیادہ سے زیادہ لون جاری کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے آسان کاروبار سکیم کے لئے زیر ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی یقینی بنانے کا حکم دیا اورقرض حاصل کرنے والوں کے لئے انڈسٹریل زون میں اراضی دینے کااعلان کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ این او سی اور لائسنس آتے رہیں گے ، قرض لیںاور کاروبار شروع کریں۔ رمضان المبار ک میں فری پلاٹ سکیم شروع کر رہے ہیں۔ 33لاکھ خاندانوں کو رمضان المبارک میں10ہزار روپے گھر کی دہلیز پر ملیں گے۔

لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔اب بھی ملک نے ترقی نہ کی تو نوجوان طبقہ امید چھوڑ دے گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی معیشت ٹیک آف کر چکی ہے،پرائیویٹ سیکٹر کے استحکام کے لئے بلاسود قرضے ضروری ہیں۔سات سال بیمار معیشت رہی اب حالات بہتر ہورہے ہیں۔ملکی اکانومی اور عوام کی معیار زندگی میں بہتری آرہی ہے۔ نوازشریف نے جب بھی وعدہ کیا پورا کیا، معاشی ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آج پھر ایسا دن آیا کہ نوازشریف کی بیٹی نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ دوسرے صوبوں اور میڈیا کے لوگ کہتے پنجاب میں اتنے زیادہ منصوبے کیسے لانچ کیے ۔ آسان کاروبار فنانس سکیم اور آسان کاروبار کارڈ سکیم کو مختصر مدت میں لانچ کیا گیا ، ایک ماہ میں قرضے مل رہے ہیں۔ آسان کاروبار فنانس سکیم اور آسان کاروبار کارڈ سکیم لون پر ایک روپیہ بھی سود نہیں لیا جائے گا۔ 10لاکھ سے تین کروڑ روپے تک آسان کاروبار فنانس سکیم اور آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے دیئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قرض حاصل کرنے کے لئے آسان کاروبار کارڈ کے کوئی مشکل شرائط اور لمبی چوڑی معلومات نہیں لی گئی۔ قرض حاصل کرنے والوں بات چیت کرنے پر پتہ چلا کہ 100فیصد میرٹ پر قرض ملا ہے۔انہوںنے کہا کہ صوبائی وزیر انڈسٹری  چوہدری شافع حسین، سیکرٹری انڈسٹری ، سمال انڈسٹریز فنانس کارپوریشن، پنجاب بینک اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔ بینک آف پنجاب کے چیئرمین ظفر کو آسان کاروبار سکیم جلد از جلد لانچ کرنے کی ہدایت کی۔ دنیا بھر میںپرائیویٹ ادارو ں کو لون دینے سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پچھلے ایک سال کے اندر پاکستان کی معیشت اور لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہورہی ہے۔ ملک میں مہنگائی کم ہونے سے لوگوں کی زندگیوں پر اثر پڑتا ہے۔ جب مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالی تو مہنگائی38فیصد مہنگائی تھی اب چار فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے۔ تمام صوبوں کی نسبت پنجاب میں آٹے کی قیمت سب سے کم ہے۔ ہر روز آٹے اور روٹی کی قیمت کے بارے میں معلوم کرکے سوتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے چند سالوں میں ہونے والی مہنگائی سے لوگوں کے معیار زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔اگرپاکستان اور پنجاب نے ترقی کرنی ہے تو لوگوں کو قرض فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔آسان کاروبار کے لئے ہمارے پاس دیگر منصوبوں کی طرح بہت سی ایپلی کیشن موصول ہوئی ۔ آسان کاروبارکارڈ کے لئے ایک لاکھ 85ہزار اور50لاکھ اور تین کروڑ آسان کاروبار فنانس کے لئے 71/71ہزار درخواستیں ملی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ بینک آف پنجاب سے ہر روز قرض حاصل کرنے والوں کی فہرست دیکھوں گئی۔اکانومی کا دارومداور سمال میڈیم انٹر پرائز پر ہوتے ،بڑا کاروبار ہر کوئی نہیں کرسکتا۔ آسان کاروبار سے قرض حاصل کرنے والے دنوں میں ترقی کریں گے اور دوسرے لوگوں کو نوکریاں بھی دیں گے۔ کتنی کالز آئی کہ باہر نکلو، گھیرائو کرو، جلائو کرو پنجاب بھر سے ایک فرد نہیں نکلا، کے پی کے سے صرف سرکاری ملازمین کو نکالا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لوگ جلائو گھیرائو، فتنہ فساد سے تنگ آچکے ہیں ۔ لوگوں نے اپنے گھر کا کچن، بچوں کا پیٹ پالنا اور بچوں کا مستقبل سنوارنا ہے۔  ایک سال کی مدت میں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آرہی ہے۔ جو طبقہ 38پر مہنگائی کو لیکر گئے جبکہ نوازشریف کے دور میں یہی مہنگائی صرف دو سے تین فیصد تھی۔فتنہ فساد کی حکومت میں مہنگائی کی وجہ سے لوگوں خودکشی کرنے پر مجبور تھے۔ حکومت میں آئے تو معیشت کو ڈوبا دیا، انٹرنیشنل کمپنیوں نے سب کچھ سمیٹا اور واپس اپنے وطن چلے گئے۔ حکومت میںتھے تو پاکستان کی معیشت، غریب لوگوں اور جب حکومت نہیں رہی تو اپنی ہی پارٹی کے لوگوں سے لڑ رہے ہیں۔بجلی کی قیمتیں کو قابو کرنا بہت مشکل تھا لیکن حکومت نے بجلی کی قیمت کم کی ہے۔ پورے پنجاب میں 700 سے زائد سڑکیں بن رہی ہیں۔ کوئی کہتا تھا کہ سڑکیں بنانے کونسی قوم سے ترقی کرتی ہے۔اگر سڑک بنانے سے قوم ترقی نہیں کرتی تو کیا جلائو، گھیرائو اور پولیس والوں پر ڈنڈے مارنے سے ترقی ہوتی ہے۔ دس شہروں میں گئی جو محبت پنجاب کے عوام اور طلبہ کی طرف سے دی گئی وہ قابل یقین تھا۔ میڈیا اور اپوزیشن کو دعوت دیتی ہوں کہ کبھی کسی پروگرام میں میرے ساتھ شرکت کریں کس طرح لوگ ہمیں محبت دیتے ہیں۔سڑکوں کے ذریعے ہی اپنی اشیا منڈیوں تک لیکر جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کی تیاریخ میں پہلی بار 27الیکٹرک بسیں لیکر آئے اور500بسیں پر کام جاری ہے ، ٹرام کا منصوبہ پر غور کیا جارہا ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صبح سویرے شہروں اور دیہات میں کام ہورہا ہے۔دیہاتی اور اربن ایریاز میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کوڑا کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم میں 13ہزار افراد کو قرض دیا جا چکا ہے۔ سوشل میڈیا  پر ویلڈنگ کرنے والے شخص نے قرض ملنے کا بتایا۔ بغیر کسی سیاسی وابستگی کے میرٹ پر پنجاب کے شہریوںکو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض دیا جارہا ہے۔رواں ماہ کے آخر تک اپنی چھت ،ا پنا گھر پروگرام کے تحت 20ہزار لوگوں کو قرض دیا جائیگا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 14ہزار ماہانہ قسط ہے کرایہ بھی اتنا ہی ہوتا ، چند سال بعد گھر اپنا ہوجائے گا۔ایک ساتھی وزیراعلیٰ نے سکیم کی کاپی مانگی میں نے کہا جو بھی چاہیے بھیج دیں گے ، مجھے خوشی ہوگی۔ کاروبار کرنے کے لئے اس سے بہتر وقت آیا ہے نا آئے گا۔ آسان کاروبار کے لئے بزنس پلان بھی دیں گے۔کسان کارڈ کے ذریعے لوگ 50ارب روپے کی خریداری کر چکے ہیں۔کام ہورہا ہے تو کاشتکاروں نے 50ارب روپے کے زرعی مداخل خریدے۔کسان کارڈ کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے سات لاکھ کرنا پڑی۔ تیس ہزار بچوں کو ہونہار سکالر شپ مل چکاہے۔ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے بچوں کو بھی ہونہار سکالرشپ مل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ 700روڈز کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس کا کل افتتاح ہوگا۔ گھر بیٹھے باتیں کرنا او رگالیاںدیناآسان ہے، کام کرنا مشکل ہے۔ مخالفین کی بد زبانی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا،وقت نے پلٹا کھایا اب وہ اڈیالہ جیل میں بند ہے۔ میرے پاس مخالفین کے کھانے ، اے سی بند کرانے کا وقت نہیں، عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔نوازشریف نے کہا تھا کہ ایک کی بجائے جیل میں انہیں دو دو اے سی لگوادیں ۔ خالی تقریریں ، نعرے اور گالم گلوچ سے پیٹ نہیں بھر سکتا۔شہباز شریف صاحب نے محنت کرکے عالمی برادری میں مقام بنایا۔کفر ٹوٹا ،خداخدا کر کے پاکستان میں چیمپئن ٹرافی ،ہارس اینڈ کیٹل شو اوردیگر تقریبات شروع ہوچکی ہیں ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات میں ہر روز سٹیڈیم بھراہوتا ہے ،سکیورٹی ٹھیک نہ ہونے کا بیانیہ بالکل غلط ہے ۔دعا ہے ا للہ تعالی قرض حاصل کرنیوالے سب بھائیوں کے کاروبار میں برکت عطافرمائے

اشتہار
Back to top button