
جموں و کشمیر
کشمیری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بے نقاب کریں گے: صدر
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی کوششیں دوگنا کریں۔
لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو مسئلہ کشمیر کے جلد حل کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنا چاہیے۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کو شورش زدہ خطے کی سنگین صورتحال کا موثر نوٹس لینا چاہیے۔