
جرمنی میں مقیم پاکستانی نژادعبیرہ ضیاء کو پرائم منسٹر یوتھ کونسل کا ممبر برائے جرمنی نامزد کیا گیا ہے۔
عبیرہ ضیاء نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔
جرمنی میں مقیم نوجوان نسل کی نمایندہ عبیرہ ضیاء کی یوتھ کونسل کےلیے بطور ممبر برائے جرمنی نامزد پر عالمی ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی کے جملہ ممبران نے مسرت کا اظہار کیاہے اور مبارکباد پیش کی ہے۔
عبیرہ ضیاء جو کہ جرمنی کے شہر روسلز ہایم میں مقیم ہیں سماجی خدمات میں پیش پیش ہیں اور نوجوان نسل کے مسائل پر گہری نظر رکھتی ہیں۔ یہ نامزدگی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔
پرائم منسٹر یوتھ کونسل کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں پاکستان میں ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر محنت سے کام کرتے ہیں۔ ان کی محنت اور توجہ کی وجہ سے پاکستان میں یوتھ سمٹ 2025 ءمنعقدہ ہوئی اور دنیا بھر سے وفد شریک ہوئے۔۔عبیرہ ضیاء میں سماجی بہبود اور ملک کی خدمت کا جذبہ ان کے والد محترم معروف سیاسی وسماجی شخصیت حافظ محمد عمران ضیاءجنجوعہ کی اعلی ا تربیت کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالی ا نے انہیں متعدد صلاحیتوں سے نوازا ہے اور جب انہیں یونیسیکو کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو ان کی قابلیت مزید واضح ہو کر سامنے آئی ۔
یونسیکو نے ان کے بارے میں لکھا : ٹوگیدر ان یورپ ، ٹوگیدر ود ایس
عبیرہ ضیاء کی یہ نامزدگی جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور جرمنی میں پاکستانی یوتھ کو میدان عمل میں لانے اور ملک و قوم کی خدمت کی طرف مائل کرنے میں عبیرہ ضیاء کا ایک اہم کردار ہے۔
شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ عبیرہ ضیاء، یورپ میں مقیم نوجوان نسل کے لیے مثالی خاتون ہیں۔ انہوں نے عبیرہ ضیاء کی اس کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ عبیرہ ضیاء اپنی اعلی ا خداددادصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یورپ کے نوجوانوں کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ کونسل کا قیام حکومت پاکستان کا ایک مثبت قدم ہے جو نوجوانوں میں ملک و قوم کی خدمت کرنے کا جذبہ ولولہ اور جوش پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کے اس عمل کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اسی طرح عبیرہ ضیاء کے والد محمد عمران ضیاء جنجوعہ کو مبارکبادپیش کی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر سے 13 نوجوانوں کو شامل کیا گیا جن میں عبیرہ ضیاء بھی شامل ہیں۔