بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گورنمنٹ ہائی سکول ہموکہ کے ہیڈ ماسٹر عبدالجبار مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر

گورنمنٹ ہائی سکول ہموکہ کے ہیڈ ماسٹر عبدالجبار مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔

ان کے اعزاز میں منعقدہ پروقار الوداعی پارٹی کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو صفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ملک قیصر عباس کھارا ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ملک سرفراز احمد اعوان اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ارشد محمود بھی زینت محفل تھے ۔ اس پر وقار تقریب میں معروف سماجی وسیاسی شخصیات ملک رضوان بھاء، ملک عاطف کرپالکہ ،امیر جماعت اسلامی خوشاب علامہ فداء الرحمان ، مولانا عبدالوہاب اور پروفیسر ڈاکٹر ضیاء اللہ نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ کرام اور کمیونٹی کے نمائندہ افراد بھی موجود تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے اپنے خصوصی خطاب میں ممتاز ماہر تعلیم عبدالجبار کی بہترین تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سلیوٹ پیش کیا اور کہا کہ آپ کے اعزاز میں پروقار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا اور آپ کو پرائیڈ آف پرفارمنس سرٹیفیکیٹ بھی عطا کیا جائے گا۔

دوران تقریب مقررین نے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر عبدالجبار کی شاندار تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور تحائف بھی پیش کیے گئے ۔ ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈ ماسٹر عبدالجبار نے اپنے خطاب میں اپنے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کے انعقاد پر ادارہ کے جملہ سٹاف کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی بے پایاں محبتوں، چاہتوں، مروتوں اور عزتوں کو میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا۔

اشتہار
Back to top button