بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ممتازماہر تعلیم ملک احمد خان کو گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کے بطور انچارج ہیڈ شپ کی ذمہ داریاں تفویض

تحصیل نورپورتھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز، ممتازماہر تعلیم ملک احمد خان کو گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہر آباد کے بطور انچارج ہیڈ شپ کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔ عوامی، سماجی ،تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی طرف سے ملک احمد خان کو ادارہ ہذا کی یہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ماہر تعلیم ملک احمد خان کا تعلق تحصیل نورپور تھل کے گاؤں پیلووینس سے ہے۔ آپ ہر دلعزیز، پرخلوص ،پر وقار ،بردبار ملنسار، بے لوث اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک ہیں۔ موصوف طویل عرصہ سے محکمہءتعلیم کے لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کے شاگردان عزیز کی بہت بڑی تعداد مختلف شعبہ ہائےزندگی سے وابستہ ہے۔

یاد رہے کہ ملک احمد خان نے اساتذہ کرام کی اجتماعی فلاح بہبود کے لیے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آپ تعلیمی حلقوں میں بہت نامور ہیں۔

اشتہار
Back to top button