![](/wp-content/uploads/2025/02/Major-operation-by-Math-Tawana-Police-Station-Robber-arrested-in-injured-condition-Stolen-motorcycle-and-money-recovered-11-Feb-2025-NEWS.com_.pk_-780x470.webp)
تھانہ مٹھ ٹوانہ پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، چھینا گیا موٹر سائیکل اور رقم برآمد
تفصیل کے مطابق اکبر حیات نامی شخص نے بذریعہ 15 کال کر کے اطلاع دی کہ تین نامعلوم اشخاص نے ڈھوکڑی کے قریب اسلحہ کے زور پر اس سے 350000 روپے اور ہنڈا 125 نمبری 1871 ماڈل 2018 چھین کر ہیڈ میر احمد کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔
اطلاع وقوعہ پا کر ایس ایچ او تھانہ مٹھ ٹوانہ مع نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئے تو جھگی مانڈہ کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر تین موٹر سائیکل سوار آئے جن کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائکل سواروں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔
فائرنگ کا سلسلہ تقریباً 15 منٹ جاری رہا۔ جب فائرنگ کا سلسلہ رکا اور ایریا میں سرچنگ کی گئی تو ایک ملزم، جسکا نام محمد وقار ولد ذوالفقار سکنہ سرگودھا معلوم ہوا، زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ جبکہ ملزم کے دیگر دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمی ملزم سے چھینا گیا موٹر سائیکل، نقدی اور پسٹل برآمد کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملزم وقار ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ملوث اور سابقہ ریکارڈر ہے جبکہ ملزم کے دیگر فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
ڈی ایس پی قائد آباد سرکل خطیب الرحمن بھاری نفری کے ہمراہ ایریا میں موجود ہیں ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے ایس ایچ او مٹھ ٹوانہ اور ٹیم کو اس کاروائی پر شاباش دی اور فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی۔