![](/wp-content/uploads/2025/02/A-grand-ceremony-was-held-in-honor-of-children-who-completed-the-Holy-Quran-in-Noorpurthal-11-Feb-2025-NEWS.com_.pk_-780x470.webp)
نورپورتھل میں قرآن پاک کی تکمیل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب
بہت خوش قسمت ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو قرآن مجید فرقان حمید کی تعلیم دلواتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار نورپورتھل کے مقامی علمائے کرام نے قرآن پاک کی تکمیل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
راجہ محمد سلیمان کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس عظیم الشان روحانی ،وجدانی اور لاثانی محفل پاک میں مقامی حفاظ کرام اور نعت خواں حضرات سمیت نمائندہ والدین نے بھی بھرپورشرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ ہمارے پیاے مذہب اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے سرچشمہء رشدوہدایت ہیں جن پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے قرآن پاک کی تکمیل پر خوش قسمت بچوں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی۔
دوران تقریب بچوں نے سرور کائنات، فخر موجودات، سیدنا حضرت محمد مصطفی، احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت بھی پیش کئے۔
علمائے کرام اور نمائندہ والدین نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔