![](/wp-content/uploads/2025/02/The-meeting-of-the-General-Council-of-Bardhaman-Punjab-was-held-under-the-chairmanship-of-Founder-Chairperson-Bardhaman-Pakistan-Ms.-Nilofar-Bakhtiar-09-Feb-2025-NEWS.com_.pk_-780x470.webp)
برداشت پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس فاؤنڈر چیئرپرسن برداشت پاکستان محترمہ نیلوفر بختیار کی زیر صدارت منعقد
برداشت پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس فاؤنڈر چیئرپرسن برداشت پاکستان محترمہ نیلوفر بختیار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
سرگودھا سے صدر برداشت ملک عابد حسین اعوان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عتیقہ ریحان ، نائب صدور ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ ، طاہرہ احمد کھچی اور مہر شاہد اقبال اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اور آئندہ کے منصوبوں بارے حکمت عملی مرتب کی گئی ۔ ملک عابد حسین اعوان اور ڈاکٹر عتیقہ ریحان نے برداشت سرگودھا کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے انسانی حقوق ، خواتین ہراسمنٹ ، بچوں کے ساتھ جنسی ہراسگی ، اقلیتوں و قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کے بارے تفصیلات پیش کیں۔
شرکائے اجلاس نے برداشت سرگودھا کی کارکردگی کو زبردست سراہا اور داد و تحسین پیش کی۔
فاؤنڈر چیئرپرسن محترمہ نیلوفر بختیار نے برداشت سرگودھا کی خدمات اور کارکردگی کو دیگر اضلاع کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔
انہوں نے ڈاکٹر عتیقہ ریحان کو برداشت پنجاب کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کے علاوہ مہر شاہد اقبال کو برداشت پاکستان ہیومن رائٹس ونگ جبکہ ملک عابد حسین اعوان، ڈاکٹر عتیقہ ریحان، طاہرہ احمد کھچی اور ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کو برداشت پنجاب ہیومن رائٹس ونگ کا ممبر نامزد کیا۔ انہوں نے عید الفطر کے بعد سرگودھا کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی جہاں وہ انسانی حقوق کے موضوع پر سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔
اس موقع پر برداشت سرگودھا کے عہدیداران و ممبران میں شیلڈز بھی تقسیم کی جائیں گی ۔