![](/wp-content/uploads/2025/02/Meeting-on-revenue-recovery-chaired-by-Deputy-Commissioner-Khushab-Farwa-Amir-08-Feb-2025-NEWS.com_.pk_-e1739108951717-645x470.webp)
علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) عبدالستار خان، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری واجبات کی وصولی تمام ریونیو افسران کی بنیادی ذمہ داری ہےحکومت کی طرف سے دئیے گے اہداف کے مطابق ریکوری کی رفتارکو تیز کیا جائے۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام ریونیو افسران کی ماہانہ کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا۔