![](/wp-content/uploads/2025/02/ccp-logo.webp)
سی سی پی نے ڈیسکون ہولڈنگ اور اوریلیس کو جی ایچ 2 انڈسٹریز کے حصص کے حصول کی منظوری دے دی
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ڈیسکون ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ڈی ایچ پی ایل) اور اوریلیس (پرائیویٹ) لمیٹڈ (اے پی ایل) کو جی ایچ 2 انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی آئی پی ایل) کے 50 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری شئیر خریدوفروخت معاہدے کے تحت دی گئی ہے۔
اس ٹرانزیکشن کے لیے متعلقہ مصنوعات کی مارکیٹ کے طور پرچاول اور اس کی اقسام کو شناخت کیا گیا ہے۔ جیسے کہ باسمت چاول ، غیر باسمتی چاول، ٹوٹے ہوئے چاول، چاول کی چوک اور چاول کی بھوسی وغیرہ۔نیز چاول پر مبنی نشاستے، بشمول سوربیٹول، ڈیکسٹروز مونوہائیڈریٹ، ڈیکسٹروس اینہائیڈریٹ، اور پروٹوس این کو بھی مُتعلقہ مارکیٹ کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
سی سی پی فیز I جائزے کے مُطابق یہ ٹرانزیکشن مُتعلقہ مارکیٹ میں کمپٹیشن کو مُتاثر نہیں کرے گی اور فوری طور پر کسی کمپنی کی بالادستی کا باعث نہیں بے گی۔ چونکہ جی آئی پی ایل نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ہے، اس لیے مسابقتی منظر نامے پر اس کے ممکنہ اثرات غیر متعین ہیں۔
ڈیسکون ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں قائم شُدہ ایک پرائیویٹ کمپنی ہے، جو حصص کی سرمایہ کاری میں مہارت رکھتی ہے اور مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں انتظام، پیداوار، مارکیٹنگ اور انجینئرنگ میں مشاورتی اور مشاورتی خدمات پیش کرتی ہے۔
اوریلیئس (پرائیویٹ) لمیٹڈ (اے پی ایل) ایک نئی قائم شُدہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو چاول، گندم، چینی، اناج، دالیں اور مسالوں سمیت اناج کی اور تجارت کے شعبے میں داخل ہونے کا اِرادہ رکھتی ہے۔ جبکہ، جی ایچ 2 انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ زراعت کے لئے مینوفیکچرنگ سہولیات ت فراہم کرنے کے عمل میں مصروف ہے اور اس کی توجہ چاول اور متعلقہ ضمنی مصنوعات کی پیداوار پر مرکوز ہے۔