![](/wp-content/uploads/2025/02/A-grand-event-organized-by-All-Pakistan-Writers-Welfare-Association-on-the-occasion-of-Kashmir-Solidarity-Day-06-Feb-2025-NEWS.com_.pk_-780x470.avif)
یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب
یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عزم دہرایا گیا۔ تقریب کے شرکاء نے کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے عالمی برادری پر زور دیا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دے گا۔
تقریب میں اپووا عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس کے علاوہ، تقریب میں سال 2025ء کےلئے عہدے داران کو نوٹیفکیشن بھی ایشو کیے گئے۔ نوٹیفکیشن میں عہدے داران کی ذمہ داریوں اور فرائض کا تعین کیا گیا ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔تقریب کے اختتام پر عہدے داران میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
تقریب میں سنیئر صحافی ندیم نظر،سماجی و سیاسی شخصیت ریاض احمد احسان ،معروف قانون دان سعدیہ ہماء شیخ،صدارتی ایوارڈ یافتہ لکھاری حاجی عبدالطیف کھوکھر، مصنف کتاب الکثیرا عبدالصمد مظفر،بانی اپووا ایم ایم علی، اور دیگر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور اپنا موقف بیان کیا۔
ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ، سئنیر صحافی ندیم نظر اور سماجی شخصیت احسان ریاض نے عہدیداران میں نوٹیفکیشنز بھی تقسیم کیے۔