ملک بھر کی طرح آج ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
نواب شاہ (رپورٹ ۔طالب حسین خانزادہ )
ملک بھر کی طرح آج ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ شھید بینظیرآباد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی قیادت میں ڈی سی آفیس سے نواب شاہ پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد سلیم بھٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری مسعود احمد سھتو کے علاؤہ تمام محکموں کے افسران، سماجی تنظیموں، اساتذہ، طلباء اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر بھی تھے جن پر کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیر جل رہا ہے۔ اقوام متحدہ خاموش کیوں ہے؟ سمیت دیگر نعرے درج تھے۔
ریلی کے اختتام پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے۔ پاکستان کشمیریوں کوکبھی تنہا نہیں چھوڑسکتا، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست جموں وکشمیر تاریخی، جغرافیائی اورثقافتی لحاظ سے پاکستان کا حصہ ہے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے کشمیر ہر پاکستانی کے خون میں دوڑتا ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات عالمی برادری کے لئے ایک چیلنج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
بھارت یہ بات جان لے کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا بھارت کشمیریوں اور عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کریں۔
علاؤ زیں یوم یکجھتی کمشیر کے موقع پر ضلع کے چاروں تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں