5فروری یوم یکجہتی، کشمیریوں کے لئے پاکستانی قوم و قیادت کا تحفہ ۔ عبدالصمد انقلابی
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے تئیں سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت پرپاکستانی قوم و قیادت کی جانب سے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم و قیادت کا جذبہ یکجہتی کشمیریوں کی تحریک آزادی کا بے بہا سرمایہ ہے پانچ فروری کو پاکستانی قوم و قیادت کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ یوم یکجہتی مناکر کشمیریوں سے اپنی والہانہ ہمدردی اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری کو مسلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے حوالے سے ذمہ داریوں کا احساس دلاتی ہے پاکستانی قوم و قیادت کا یہ جذبہ ہمدردی اور مظلوم نوازی کشمیریوں کے لئے ایک بے بدل تحفہ ہے۔
تنظیم کے سربراہ و سینئر حریت رہنما عبدالصمد نے کہا کہ پاکستان نے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے سفارتی سطح پر اپنے تمام وسائل کو بروے کار لاکر اس مسئلہ کو عالمی ایوانوں تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہ اٹھارکھی کشمیری حریت پسند عوام پرامید ہیں کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں میں یہ شدت اور جدت مسئلہ کشمیر کے حل تک جاری رہیں گی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم کو یوم یکجہتی منا کر کہا کشمیری پاکستان کے امن ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں، مظبوط محسن پاکستان کشمیر تحریک آزادی کیلئے بہت اہم ہے، اللہ کے بعد پاکستان ہی کشمیر کا سب سے بڑا حمایتی ہے اور پاکستان نے ہی بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ہے۔