بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن کی ماہ جنوری 2025ء کی کارکردگی کا جائزہ

ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ کی زیر صدارت پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن کی ماہ جنوری 2025ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

جائزہ میں پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن نے ماہ جنوری 2025ء میں مہینہ بھر میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے 775مختلف اقسام کے سیفٹی لیکچرز دیے اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ کے 12 مقدمات درج کیے ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف، تیز رفتار، اوورلوڈ، غفلت لاپرواہی سے گاڑیوں کو چلانے والے ڈرائیوران کے خلاف 691 مقدمات رجسٹر کیے۔

اس کے علاوہ جدید پولیس ایپ کے ذریعے446543 افراد اور210686 گاڑیوں کو چیک کیا جس میں سے 99 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔ اوورلوڈ گاڑیوں، کم عمر اوربغیر ہیلمٹ استعمال کرنے والے ڈرائیور اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور ڈرائیوران کے خلاف 14524 چالان کر کے 1کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار روپے جرمانہ قومی خزانہ میں جمع کروایا۔

مزید برآں روڈ پر مسافروں کو 3324 مختلف نوعیت کی ہیلپس فراہم کی۔ ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ نے پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن کی ماہ جنوری 2025 ءکی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

اشتہار
Back to top button