صحت
سال 2024 میں پاکستان میں شرح پیدائش میں کمی
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں شرح پیدائش میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شرح پیدائش 1994 میں 6 بچے فی خاتون سے کم ہوکر 2024 میں 3.6 رہ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں شرح پیدائش 3.2 تھی جو 2022 کے مقابلے میں 1.88 فیصد کم تھی۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں 63 ممالک میں رہنے والے 1.8 ارب افراد آبادی میں کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں حکومتوں پر کم عمری کی شادی پر پابندی، خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ اور تولیدی صحت کی مکمل سہولیات یقینی بنانے کے لیے مؤثر قوانین کے نفاذ پر زور دیا گیا ہے۔