صدر اور وزیراعظم کی شی پنگ کوچین کے نئے سال کی مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ کو چینی موسم بہار کے تہوار اور سانپ کے سال کی آمد کے پر مسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔صدر شی جن پنگ کے نام اپنے خط میں آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط فولاد کی طرح مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔خط میں صدر نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے کاربند رہے گا اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا یہ ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔انہوں نے صدر شی جن پنگ کی صحت اور خوشی کے ساتھ ساتھ چینی عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی موسم بہار اور سانپ کے نئے سال کی آمد پر صدر شی جن پنگ اورچینی عوام کوتہنیتی پیغام ارسال کیاہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی اور ایسے تعلقات کے پائیدار اور رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جو نسل در نسل پروان چڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ آہنی بھائی چارہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد رہے گا جو کہ ایک دوسرے کیلئے دونوں ممالک کے گہرے احترام اور توصیف کا آئینہ دار ہے۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ چین اور پاکستان بہتر دنیا کے اپنے غیر متزلزل عزم پر متحد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں مل کر عالمی امن، خوشحالی اور ہم آہنگی میں با مقصد کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Exit mobile version