بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ظہیر عباس بھٹی بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل تعینات

علاقہ تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کااعزاز، ہردلعزیز تعلیمی شخصیت ظہیر عباس بھٹی بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل تعینات، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔

واضح رہے کہ ممتازماہرتعلیم ظہیر عباس بھٹی قبل ازیں بطور ڈپٹی ڈی ای او قائدآباد تعینات تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اعلی  صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔

آپ پروقار، بردبار، ملنسار اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں۔ اپنی ہردلعزیز شخصیت کی وجہ سے علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ نامور ماہر تعلیم ظہیر عباس بھٹی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او ایجوکیشن آفس خوشاب، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بمبول اور ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول محمودشہید گرانقدر تعلیمی خدمات سرانجام دے چکےہیں۔ عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے ان کی بطور ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل تعیناتی کا دلی خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کےلیے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔

اشتہار
Back to top button