بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

معروف قلمکارہ ساجدہ چوہدری بطور سینیئر نائب صدر آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) نامزد

معروف قلمکارہ ساجدہ چوہدری بطور سینیئر نائب صدر آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) نامزد، عوامی، سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری مدیحہ کنول کی طرف سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
محترمہ ساجدہ چوہدری نے اپنی نامزدگی بطور اپووا پر تنظیم کے چیئرمین زبیر احمد انصاری اور بانی اپووا ایم ایم علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ اپنے فرائض کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کی مزید فالیت اور قلم وقرطاس سے وابستہ احباب کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی۔

واضح رہے کہ محترمہ ساجدہ چوہدری کا شمار نامور قلم کاروں میں ہوتا ہے ۔ آپ ایک عرصے سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن سے وابستہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ تفویض کردہ ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔

محترمہ سجدہ چوہدری کی اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے علم و ادب کے فروغ کے لیے گرا نقدر خدمات ہیں، جنہیں علمی اور ادبی حلقوں میں نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ساجدہ چوہدری کی بہترین علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں مختلف فورمز پر اعزازات و تعریفی اسناد سے بھی نوازا جاچکاہے۔

اشتہار
Back to top button