بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

یوٹیوب میوزک پلیٹ فارم پر ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

یوٹیوب میوزک پلیٹ فارم پر ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین فنکار کے پیچز سے براہ راست گانوں کے پریویو دیکھ سکیں گے جو صارفین کے تجربے کو بہتر کرے گا۔

سب سے پہلے 9 ٹو 5 گوگل کی جانب سے رپورٹ کی جانے والی اپ ڈیٹ کے مطابق آرٹسٹ کی سائٹس پر کمپنی نے ایک ’سیمپلز‘ بٹن شامل کیا ہے۔

جب اس بٹن کو دبایا جاتا ہے تو مخصوص فنکار کی مختصر ویڈیو کلپس کھل جاتی ہیں، اس طرح سامعین البمز میں داخل ہونے سے قبل اس طرح میوزک جونرا اور ویڈیو دیکھ سکیں گے اور فیصلہ کر سکیں گے۔

اس خصوصیت کی وضاحت کرتے ہوئے یوٹیوب میوزک نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ سیمپلز ’فنکار، ویڈیو اور گانے کے احساس کی ایک جھلک پیش کرتے ہیں۔

یہ سامعین کیلئے ایک آسان شکل ہے کہ وہ پورے ٹریک کو سنے بغیر کسی فنکار کی موسیقی کو محسوس کریں۔

اشتہار
Back to top button