علاقائی
ڈی سی آفس خوشاب کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
ڈی سی آفس خوشاب کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر فروہ عامر تھیں۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی سمیت ڈی سی آفس کے افسران اور عملہ نے شرکت کی۔
تقریب میں ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نےریٹائرڈ ملازمین کی صحت اور تندرستی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کے قیمتی سال ڈی سی آفس میں سروس کے دوران گزارے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے ریٹائرڈ ملازمین کو باعزت طریقے سے محکمانہ سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اگر آپ کو ہماری کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔
تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے ملازمین کو تحائف بھی پیش کیے۔