علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا جوہرجم خانہ کلب کادورہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہرجم خانہ کلب کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،سیکر ٹری جم خانہ اکرام قادر ملک اور دیگر منتظمین بھی موجود تھے۔
سیکر ٹری جم خانہ نے ڈپٹی کمشنر کو کلب کا تفصیلی دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے جم،واکنگ ٹریک اور ٹینس کورٹ کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جم خانہ میں آنے والے لوگوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔