بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا سفاری پارک کا دورہ، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے سفاری پارک کا دورہ کیا۔اس موقع پر پی اے ٹو ڈی سی قیصر اورپارک انتظامیہ بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے پارک کی صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ پارک کی صفائی اور جانوروں کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ پارک ضلع کی عوام کی تفریح کا ذریعہ ہے لہذا اس کی حفاظت اور تزین و آرائش بہت ضروری ہے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر کاگورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بوتالہ کا اچانک دورہ۔اس موقع پر انہوں نے سکول میں اسا تذہ کی حاضری،تدریسی عمل،صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنرنے سکول کے ماحول،تعلیمی معیار اور بچوں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر سکول پرنسپل طاہرہ بتول نے ڈپٹی کمشنر کو سکول کے تمام امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اشتہار
Back to top button