بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کیا۔

دورہ کے دوران انہوں نے میل و فیمیل ایمرجنسی ، ایمرجنسی فارمیسی ، سی سی یو ، رجسٹریشن کاوئنٹر، انڈور فارمیسی ، او پی ڈی ، فزیوتھراپی سنٹر ، بلڈ بنک ، ڈاکٹرز تھیلیسیمیا سنٹر اور انسنریٹر کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایمرجنسی میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا دی۔

ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع کی عوام کو صحت کی بہترین سے بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اشتہار
Back to top button