بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے سربراہان سے تعارفی اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے سربراہان سے تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ،ایجوکیشن،لائیو سٹاک،ایگریکلچر،مائنز،اوقاف،فاریسٹ،سوشل ویلفیئر سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی سمیت مریضوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے سی او ہیلتھ کو احکامات جاری کئے جبکہ تعلیمی اداروں میں مزید بہتری کے حوالے سے سی او ایجوکیشن کو احکامات جاری کئے۔ میونسپل کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کو صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ تما م پروجیکٹس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام افسران اپنے محکمے سے متعلق ایک تفصیلی بریف بنا کر ڈی سی آفس میں جمع کروائیں۔

اشتہار
Back to top button