علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اے سیز اور تمام ضلعی پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ تمام اے سی صاحبان نے ڈپٹی کمشنر کو پرائس مجسٹریٹس کی کارکر دگی بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس اور بازاروں میں چیکنگ کے عمل کو یقینی بنا ئیں اور اپنے ٹارگٹ کو پورا کریں۔اشیاء ضروریہ کی مہنگے داموں فروختگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔