بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حکومت کے معاشی ترقی کیلئے دانشمندانہ اقدامات

حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے اقتصادی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے دانشمندانہ اقدامات کر رہی ہے۔2024 میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے 29.6 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دی۔سرمایہ کاری بینکنگ، توانائی اور فارماسیوٹیکل جیسے اہم شعبوں پر مرکوز ہے۔

مشہور کمپنی آرامکو ایشیا نے "گو” پیٹرولیم میں 40% حصص حاصل کر لیے ہیں جو ملک کی اقتصادی صلاحیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ثابت کرتا ہے۔ایک ڈچ-مصری کمپنی پاکستان مائیکرو فنانس بینک میں پیشگی سرمایہ کاری کر رہی ہے، جس سے مالیاتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کی توقع ہے۔اٹلی کی ایک کمپنی نے فاطمہ رائس ملز کے 50 فیصد حصص میں سرمایہ کاری کر کے زرعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔

اشتہار
Back to top button