نورپورتھل؛ بعد از مرمت سٹریٹ لائٹیں چالو، عوامی سماجی حلقوں کی ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کو خراج تحسین
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کا کوئیک ایکشن، عوامی مطالبے پر آفیسرز کالونی سے ملحقہ صبادیوں میں بعد از مرمت سٹریٹ لائٹ چالو کر دی گئی، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کو زبردست خراج تحسین۔
چند روز قبل شہریوں کے وفد نے ممبر ایم سی ڈیویلپمنٹ کمیٹی نورپور تھل سیٹھ ثمر سلطان کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کو دیرینہ عوامی مسئلہ کے بارے آگاہ کیا کہ آفیسرزکالونی اور ڈاک بنگلہ سول ریسٹ ہاؤس سے ملحقہ صبادیوں میں ایک عرصے سے سٹیٹ لائٹ بند پڑی ہے جس کی وجہ سے گنجان آباد محلہ جات کے شہریوں کو جہاں رات کے وقت آمد و رفت میں مشکلات درپیش ہیں وہاں مساجد میں آنے جانے والے نمازیوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم سی نورپور تھل کے متعلقہ عملے کو احکامات صادر کیے اور سٹریٹ لائٹ کو بعد از مرمت چالو کر دیا گیا۔
دریں اثناءممبر ایم سی ڈیویلپمنٹ کمیٹی نورپورتھل سیٹھ ثمر سلطان ،سینیئر صحافی راجہ نور الہی عاطف اور دیگر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کے عوام دوست اقدامات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔