بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت دوسرے روز بھی اراضی ریکارڈ سنٹر میں کچہری

ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت دوسرے روز بھی اراضی ریکارڈ سنٹر میں کچہری لگائی گئی اورشہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات سنے اوران کے حل کو یقینی بنایاگیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کامران افضل نے اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کے ہمراہ کچہری میں آۓ درخواست گزاروں کے مسائل وشکایات سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو ان کے تیز رفتار ازالہ کی تاکید کی۔انہوں نے ریونیو سٹاف کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ لوگوں کو باربار دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔

بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کامران افضل نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کونسل ہال جوہرآباد کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ رقوم تقسیم عمل میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر انہوں نے خواتین کے لیے بیٹھنے کی جگہ سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

اشتہار
Back to top button