بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سرگودھا کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ رجسٹرڈ انڈر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل پی بی سی سی کے انتخابات مکمل

سرگودھا کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ رجسٹرڈ انڈر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل پی بی سی سی کے انتخابات مکمل۔

تفصیل کے مطابق کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کی تین سال کے لئے نو رکنی انتظامیہ منتخب کی گئی،ایس سی سی بی کے الیکشن دو رکنی الیکشن کمیشن عتیق ضیاء اور محمد شبیر کی سربراہی میں ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی مہر شاہد اقبال تھے جبکہ تقریب کی صدارت عدیل اقبال سلہری نے کی۔

۔تین سال کے لئے نو رکنی انتظامیہ منتخب کی گئ سابق وائس پریزیڈنٹ ڈی بی اے میڈم سعدیہ ہماء شیخ نے لاہور سے بطور مہمان اعزاز خصوصی شرکت کی سعدیہ ہماء شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بصارت سے محروم افراد میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انکو کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ یہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں، سعدیہ ہماء شیخ نے کہا کہ ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے اور بہت خوشی کی بات ہے کہ ان بچوں نے بصیرت کی کمی کو روگ نہیں بنایا اور معاشرے کا فعال رکن بنے ہیں، بصارت سے محروم لوگوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کا مقصد ایک صحت مند معاشرے کو تشکیل دینا ہے کیونکہ کھیل برائیوں سے روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اس موقع پر ایکس پریذیڈینٹ ڈی بی اے عدیل اقبال سلہری ،پیٹرین ان چیف ایس سی بی ڈاکٹر عتیقہ ریحان ، , صدر انجمن تاجران یونیورسٹی روڈ ملک عابد اعوان ، چیر مین برداشت تنظیم ملک منظور حیدر ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عروج ظہیر ، میڈم طاہرہ احمد ،میڈم تحسین، طارق اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

کرکٹ کلب کے صدر ضاران اعوان ،سی سی عتیق ضیاء ، عبدالجبار میرانی،نعیم احمد خان، خزانچی ندیم احمد،(پی آر او) ارباز شیخ،عاصم اسلم،حسین مہدی کے علاوہ بصارت سے محروم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی مہر شاہد اقبال نے مہمان گرامی اور کلب کے ممبران میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

اشتہار
Back to top button