ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خوشاب کامران افضل کا زیر تعمیر مظفرگڑھ روڈ اور خوشاب پل کا دورہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خوشاب کامران افضل نے زیر تعمیر مظفرگڑھ روڈ اورخوشاب پل کا دورہ کیا اور وہاں سڑک کے تعمیراتی کام کا جائز ہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو)نے سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے غیر معیاری اور ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا۔
علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے اس منصوبے کو کوالٹی کے لحاظ سے بہتر بنایا جائے اور اگر کہیں ناقص یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی شکایت ہوئی تو متعلقہ محکمہ اس کا ذمہ دار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد پایہ ء تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے اے ڈی سی (آر) کو دونوں روڈز پر ہونے والے کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔