خوشاب پولیس عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کی ضامن ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ خوشاب پولیس عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کی ضامن ہے اور علاقے سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔ پولیس جاگتی ہے تو عوام سکون کی نیند سوتی ہے یہی وجہ ہے کہ خوشاب پولیس نے شب و روز محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ خوشاب پولیس کی بہترین حکمت عملی سے جرائم پیشہ کے لیے چھپنا مشکل ہو گیا ہے ملزمان کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہو قانون کی نظر سے زیادہ دیر اوجھل نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میری خوشاب تعیناتی کے فوری بعد ضلعی پولیس کڑی آزمائش تھی چند جرائم پیشہ عناصر عوام میں بے سکونی کا باعث اور پولیس کے لیے چیلنج بنے ہوئے تھے۔ جس کے لئے تمام ایس ایچ اوز سمیت آئی ٹی، اور ایلیٹ سمیت خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جو کہ ہیومین انٹیلی جینس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف ملزمان تک پہنچے بلکہ ریکارڈ برآمدگی بھی کی گئی۔
خوشاب پولیس نے سال 2024ء میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں جس کی بدولت
ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب نے
▪️سال 2024ء کے دوران 71قتل،7ڈکیتی راہزانی قتل،2بھتہ خوری سمیت چوری ڈکیتی راہزنی کے1149مقدمات کو ٹریس کیا گیا۔
▪️جرائم برخلاف پراپرٹی کے1149مقدمات ٹریس کرتے ہوئے13کروڑ 62 لاکھ 97 ہزار 250 روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کر کے مدعیان کےحوالے کیا گیا
▪️38گینگ کے 113ممبران گرفتارکر کے ان سے قبضہ سے04کروڑ50لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔
▪️1239مجرمان اشتہاری گرفتار کیا گیا جن میں سے91 اے جبکہ 1148بی کیٹگری کے شامل ہیں۔
▪️ 359منشیات فروش کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے 331.609کلوچرس،1.974کلوآئس،04چالو بھٹی159شراب نوش معہ3609.05 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
▪️ناجائز اسلحہ کے 776مقدمات درج کر کے ان سے 22کلاشنکوف، 153بندوقیں،73 رائفلییں ،20ریوالور06کاربین524, پسٹل 01 خنجر اورہزاروں گولیاں و کارتوس برآمد کئے گئے۔
▪️12 پولیس مقابلوں کے دوران05ملزمان ہلاک ہوئے13ملزمان زخمی ہوئے اور 13ملزمان گرفتار ہوئے
▪️04 اندھے قتل کے مقدمات ٹریس کیے گیے۔
▪️ خوشاب پولیس کی جانب سے موثر تفتیش، شہادتوں اور پیروی کی بدولت 1468 ملزمان کو مختلف مقدمات میں سزائیں دلوائی گئیں ہیں جن میں منشیات کے82ملزمان، قتل و اقدام قتل کے16 ملزمان، ریپ کے02ملزمان،چوری،رابری،سرقہ عام و نقب زنی ، مویشی چوری کے72 ، سرقہ وہیکلز کے 60ملزمان اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے237ملزمان کو مختلف سزائیں دلوائی گئیں۔
▪️پولیس خدمت مرکز پر40 ہزار شہریوں کو مختلف سروسز فراہم کی گئیں، میثاق مرکز پر 168مسیحی برادری کے مسائل حل کئےگئے،تحفظ مرکز پر 809خواتین، ٹرانسجینڈرز اور معاشرے کے محروم طبقات کے مسائل حل کیا گیا، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر خواتین سے متعلق جرائم پر کاروائی کرتے ہوئے 95مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔
▪️ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں 332طلباء و طالبات کو کورسز مکمل کروانے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے جبکہ لائسنسنگ برانچ میں14847کے قریب ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئےجو کہ پچھلے سال کی نسبت360فیصد زیادہ ہیں
▪️شہداء پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لئے 03شہداء پولیس کی فیملیز کو پلاٹ بطور گفٹ تقسیم کئے گئے جبکہ شہداء پولیس کے بچوں کو تعلیمی سہولت کے لئے لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے گئے۔
▪️09 کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل پر موٹ کیا گیا۔
▪️14تفتیشی افسران میں کاسٹ آف انوسٹی گیشن کے09 لاکھ 88 ہزار روپے مالیت کی چیک تقسیم کئے۔
▪️پولیس افسران و ملازمان میں 120 تعر یفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
▪️ضلع خوشاب میں تھانہ خوشاب میں ضیاء شہید پولیس خدمت مراکز کی تعمیر کی گئی ۔