بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ سال 2024 میں 121981ٹوٹل کالز موصول ہوئیں، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس میں گزشتہ سال 2024ء کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ سال 2024 میں 121981ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 35392 ایمرجنسی کالز تھیں جبکہ باقی بے جا اور غیر ضروری کالزتھیں گزشتہ سال میں 4037 روڈٹریفک کے حادثات، 26163میڈیکل کی ایمرجنسیز، 272آتشزدگی کے واقعات،658کرائم کے واقعات، 06 پانی میں ڈوبنے کی ایمرجنسیز اور 4256دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، چھت سے گر جانے،زہریلے جانور کے کاٹنے وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں گزشتہ سال ریسکیو عملہ نے9536 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پرابتدائی طبی امدادفراہم کی جبکہ25381 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ گزشتہ سال کے اختتام تک بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 3065 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس متاثرین کو بروقت اور معیاری سروس کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

انجینئر حافظ عبدالرشید نے عوام الناس کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ دھند کی صورت میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں،موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال،تیز رفتاری سے گریز،ٹریفک قوانین کی پابندی اور والدین اپنے بچوں کو کم عمری کی ڈرائیونگ سے گریز کروائیں۔

اشتہار
Back to top button