بین الاقوامی
بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں چل بسے
بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں چل بسے۔منموہن سنگھ کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ مسلسل دو بار بھارت کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2004 سے 2014 تک ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ممنموہن سنگھ وزیراعظم بننے سے پہلے بھارت کے وزیر خزانہ اور فنانس سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔