علاقائی
گورنمنٹ ہائی سکول پیلووینس کے ہردلعزیز ٹیچر ملک لیاقت علی جسرا اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر
گورنمنٹ ہائ سکول پیلووینس کے ہردلعزیز ٹیچر ملک لیاقت علی جسرا اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔
ان کے اعزاز میں ادارہ ہذا کے سٹاف نے شاندار الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مقررین نے ملک لیاقت علی جسرا کی شاندار تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ دوران تقریب انہیں تحائف بھی پیش کئے گئے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک لیاقت علی جسرا نے اپنی سروس کے تمام امور کو احسن طریقے سے سر انجام دیا ۔آپ ایک فرض شناس ،قابل ،ماہر تعلیم ،دیانت دار اور ہمدرد معلم تھے۔
اس موقع پر ملک لیاقت علی جسرا نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے اعزاز میں شاندار تقریب کے انعقاد پر اپنے جملہ رفقاءے کار کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔