علاقائی
ڈی پی او آفس جوہرآباد؛ مسیحی اہلکاروں کے اعزاز میں کرسمَس کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد
مسیحی اہلکاروں کے اعزاز میں کرسمَس کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد۔
ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے مسیحی اہلکاروں کو ڈی پی او آفس جوہرآباد میں مدعو کیا اور اُن کیساتھ مل کر کرسمَس کا کیک کاٹا۔
تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر میڈم نگہت فردوس نے بھی شرکت کی۔ ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے مسیحی اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کو کرسمَس کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تحائف بھی تقسیم کیے۔
توقیر محمد نعیم نے کہاکہ پاکستان میں بلا تعصب و رنگ و نسل مذہبی آزادی حاصل ہے، مسیحی اہلکاروں کی ویلفیئر، فلاح و بہبود کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے۔