بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم ضلع خوشاب پر ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا افتتاح

ڈی آئی جی پٹرولنگ عطر وحید کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب غازی عبدالرحمان نے پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم ضلع خوشاب پر ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں انچارج ڈلمز سینٹر پل دریائے جہلم سب انسپکٹر مہرمحمد عمران،سب انسپکٹراسلم حیات،ڈلمزآپریٹر واصف محمود، رفاقت حیات، اقرا کوثر، ہیڈ کانسٹیبل ثاقب اعجاز،غلام اکبر،وکلا،صحافیوں،ٹرانسپورٹر اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب غازی عبدالرحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم پر ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کے قیام سے اردگرد کے علاقوں کے لوگوں کو اب جوہرآباد یا سرگودھا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے نہیں جانا پڑے گا لوگ اب موٹر سائیکل، کار اور جیپ کا لائسنس یہاں سے بنوا سکیں گےلوگوں نے پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم پر ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button