بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

9مئی حملوں میں ملوث مجرمان کے اعترافی بیان بھی سامنے آگئے

9 مئی حملوں میں ملوث مجرمان کے اعترافی بیان بھی سامنے آگئے۔ایک مجرم جان محمد خان نے کہا کہ اس نے ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھر شرٹ کو جلادیا۔مجرم شان نے کہا کہ اس نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر سیاسی رہنماؤں کے ورغلانے پر جناح ہاؤس جا کر توڑ پھوڑ کی۔

 

مجرم داؤد خان کاکہناتھا کہ اس نے یاسمین راشد اور حسان نیازی کے اکسانے پر جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔مجرم حاشر نے اعتراف کیا کہ اس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کیا، حملے کی منصوبہ بندی زمان پارک میں یاسمین راشد کی قیادت میں کی گئی۔ مجرم عاشق خان نے بھی کہاکہ اسے حملوں کی تربیت زمان پارک میں ملی۔خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی ہیں۔ مجرمان کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اشتہار
Back to top button