کھیل
پاک فوج کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کا انعقاد
پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں خیبرپختونخوا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئنز لیگ کا انعقاد کیا ہے۔ٹورنامنٹ میں کل سولہ ٹیموں نے حصہ لیا جنہوں نے پورے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
فائنل میچ یونس خان سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں خیبر گرین ازمری کا مقابلہ باجوڑ ایجنسی سے دلچسپ مقابلہ ہوا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیبر گرین ازماری نے فتح حاصل کی۔اختتامی تقریب کے دوران مقامی بریگیڈ کمانڈر نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔تماشائیوں کو پورے ٹورنامنٹ میں ان کے تعاون کو سراہتے ہوئے مختلف تحائف بھی دیئے گئے۔