خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی، گیس کی پیداوار میں اضافہ
خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 113 بیرل ریکارڈکی گئی، گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2697 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی
ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا،خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 113 بیرل ریکارڈکی گئی جوگذشتہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے، گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2697 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوگذشتہ ہفتے کے مقابلہ میں 3فیصد زیادہ رہی۔
تفصیلات کے مطابق16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارمیں کہا گیا ہے کہ خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 113 بیرل ریکارڈکی گئی جو گذشتہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔گذشتہ ہفتے میں خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 635 بیرل ریکارڈکی گئی تھی، 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2697 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوگذشتہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ رہی، گذشتہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2631 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 29475، پی پی ایل 8731، پی او ایل 3716 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1073 بیرل ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح سولہ دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 584، پی پی ایل 446، پی او یل 37 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 808 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔