بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

 نجی تعلیمی ادارے 21دسمبر سے 5جنوری 2025تک بند رہیں گے،پیرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا | اچانک فیصلے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا اب نہ ہوم ورک دے سکتے ہیں نہ بچوں کی رہنمائی کرسکتے ہیں، پرائیویٹ سکولز

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں 21دسمبر سے 5جنوری 2025تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے اچانک فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پندرہ دن کی اچانک چھٹیوں کے اعلان سے پہلے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور بچوں کو ہوم ورک بھی دینے کا وقت نہیں ملا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کے انتظام و انصرام کے ذمہ دار اتھارٹی، پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)کی جانب سے جمعہ کے روزجاری کردہ نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیاہے کہ وفاق میں قائم پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج بروز ہفتہ21دسمبر 2024 سے کر 5جنوری 2025تک موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بند رہیں گے۔ اس حوالے سے نجی شعبہ تعلیم سے وابستہ تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرا نے چھٹیوں کا اچانک اعلان کردیا ہے ۔جمعہ کے دن ساڑھے بارہ بجے اچانک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا،پرائیویٹ سکولز والے اب بچوں کو نہ چھٹیوں کا کام دے سکتے نہ اس حوالے سے کچھ اقدامات کرسکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button