علاقائی
کاسمو پولٹن کلب میں ایک خوب صورت مشاعرہ منعقد؛ تقریب میں مایہ ناز شعراء کرام کی شرکت
کاسمو پولٹن کلب میں ایک خوب صورت مشا عرہ منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت حمد و نعت کے عالمی شہرت یافتہ 60 سے زیادہ کتب کے خالق جناب عبدل المجید چھٹہ نے کی۔
مہمانان خصوصی ممتاز راشد لاہوری، آفتاب خان اور کامران نذیر تھے۔
نظامت کے فرائض مشہور ادیبہ اور شا عرہ محترمہ روبینہ شاہین نے سرانجام دئیے۔
اس تقریب میں مایہ ناز شعراء کرام نے شرکت کی۔ جن میں ایم شیراز انجم، نعیم بٹ، نازیہ بٹ، ڈاکٹر پونم گوندل، وفا تبسم ،محترمہ صفیہ اسحاق، محترمہ عروج زيب ، شکیل زيب ، جواد راسخ زوار شاہ، توقیر بن اسلم ،ثمینہ حیدر ، اسلم شوق ،علی راج ،جی ایم ساقی اور دیگر بہت ممتاز شعراء کرام نے شرکت کی اور اپنا اپنا کلام پیش کیا۔
یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ایک خوب صورت شام کی ایک خوب صورت تقریب کاسمو کلب کے خوب صورت لاونج میں منعقد ہوئ۔