علاقائی
صوبہ پنجاب میں خوشحالی سروے، خوشاب انٹرشپ کیلئے آنے والے امیدواروں کے انٹرویوز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر صوبہ بھر میں خوشحالی سروے کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے انٹرشپ کیلئے آنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد تعیناتی کی پیش رفت بارے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ڈی ڈی ایل جی اور ایس این اے اسرار احمد نے ڈپٹی کمشنر کوپی ایس ای آرکے بارے بریفنگ دی۔ پی ایس ای آر ڈیسک قائم کئے جائیں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب خوشحالی سروے، شہریوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈی ڈی ایل جی کو ہدایت کی کہ جلد از جلد تمام کام کو حتمی شکل دے کر رپورٹ پیش کریں تاکہ پی ایس ای آر کے کام کو جلد ازجلد شروع کیا جاسکے۔