نئی تشکیل دی جانے والی صنعت زار خوشاب ایڈوائزری کمیٹی کا تعارفی اجلاس
نئی تشکیل دی جانے والی صنعت زار خوشاب ایڈوائزری کمیٹی کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک مسعود نزیر راجڑ (چئیر پرسن) انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور (ممبر)،ملک طاہر حسنین جوئیہ (ممبر)، ڈاکٹر ارم تنویر (ممبر)،سردار فرحت خان بلوچ ایڈووکیٹ (ممبر)، احتشام بیگ (ممبر) اورملک محمد ریاض ٹوانہ(ممبر)نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا جسکی سعادت مینیجر صنعت زار ملک امتیاز احمد مانگٹ نے کی۔
اس موقع پر مینیجر صنعت زار نے معزز چئیر پرسن اور ممبران کو نیک خواہشات اور تمنائوں سے خوش آمدید کیا۔
بعدازاں مینیجر صنعت زار نے ادارے کے اغراض ومقاصد اور کارکردگی اور مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ مینیجر صنعت زار ملک امتیاز احمد مانگٹ نے ہاؤس کو بتایا کہ عرصہ 10 سال سے مستقل ٹیکنیکل سٹاف نہ ہے۔ اور اس کے باوجود ایک سال قبل پنجاب لیول پر ہونے والی نمائش میں اول پوزیشن حاصل کی جس پر ہاؤس نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہا۔مینیجر ادارہ ہذا نے اجلاس کے حوالے سے مزید بھی تفصیلا” آگاہ کیا۔