بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کاسالانہ اجلاس؛ مسلح افواج کے ریٹا ئرڈ سولجرز اور شہداء کی فیملیز کو ضلعی سطح پر درپیش مسائل اور اس کے حل کیلئے ایجنڈا پیش

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سولجر بورڈ محمد اسلم،سپر نٹنڈنٹ محمد مہدی عاطف، اسسٹنٹ سیکر ٹری ظفر اقبال اور دیگر محکمہ جات نادرا،پولیس،میونسپل کمیٹی اور جنرل پوسٹ آفس کے نما ئند گان نے شرکت کی

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کاسالانہ اجلاس گذشتہ روزڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سولجر بورڈ محمد اسلم،سپر نٹنڈنٹ محمد مہدی عاطف، اسسٹنٹ سیکر ٹری ظفر اقبال اور دیگر محکمہ جات نادرا،پولیس،میونسپل کمیٹی اور جنرل پوسٹ آفس کے نما ئند گان نے شرکت کی۔اس مو قع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سولجر بورڈ چوہدری اسلم کٹاریہ نے مسلح افواج کے ریٹا ئر ڈ سولجر زاور شہداء کی فیملیز کو ضلعی سطح پر درپیش مسائل اور اس کے حل کیلئے ایجنڈا پیش کیا۔

انہوں نے بتا یا کہ یہ ادار ہ ریٹا ئرڈ سولجر اور شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ضلع میں کام کر رہا ہے۔انہوں نے ضلع خوشاب میں ریٹا ئرڈ سولجر اور پنشنر ز اور شہداء کی فیملیز سے متعلق اسسٹنٹ کمشنرکو بریفنگ دی۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرعثمان غنی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ریٹا ئرڈ سولجرز اور ان کے اہل خانہ کی فلا ح وبہبود کیلئے ہر ممکنہ اقدامات برؤے کار لائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مسلح افواج سے ریٹائرڈ سولجر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

اشتہار
Back to top button