علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،مسیح کمیونٹی کے نمائندہ ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ،ایم سی کے افسران اور ممبران کمیٹی نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنرسروش فاطمہ شیرازی نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ہر قسم کے بہترین انتظامات کئے جائیں تمام چرچوں کے راستوں کی بہترین صفائی، کرسمس تقریبات کے لیے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر پرامن ماحول فراہم کر کے ان کی خوشیوں میں شریک ہوا جائے گا۔