علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی ڈی سہیل سکندر،سی او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،سی او ایم سی حراء جاوید بلوچ کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کے ترقیاتی پروگرامز، علاقے میں جاری و نئے سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں متعلقہ محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے جاری منصوبوں کومعیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے، نئے منصوبوں کو جلد شروع کرنے اور سکولوں، ہسپتالوں کی سکیموں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کرانے کے احکامات جاری کیئے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمانہ کوارڈنیشن مربوط بنانے پر زور دیا۔