بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سماجی تنظیمیں معاشرتی فلاح و بہبود کےلیے بھرپورکردار ادا کرتی ہیں؛ ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہے کہ سماجی تنظیمیں معاشرتی فلاح و بہبود کےلیے بھرپورکردار ادا کرتی ہیں اور خدمت خلق خوشنودیء خدا وندی کا سبب ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع خوشاب کی سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے این جی اوز کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

دوران اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خوشاب شبانہ اجمل نے ڈپٹی کمشنر کو سماجی تنظیموں کی خدمات سے آگاہ کیا۔ میٹنگ میں تحصیل نورپورتھل،قائدآباد، نوشہرہ اور خوشاب کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے بہت جلد واصف علی واصف میڈیکل بنک قائم کیا جائے گا تاکہ غریب مریضوں کو وہ ادویات مفت فراہم کی جائیں جو ہسپتالوں میں نہیں ملتیں۔

اس موقع پر سوشل ورکرز نے معاشرتی بہبود کے لیے عزم صمیم کااظہارکیا اور کہا کہ ہماری تنظیمیں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کے تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کےلیے ہرگز کوئ کسراٹھانہیں رکھیں گی۔

اشتہار
Back to top button