بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،ایس این اے اسرار احمد سمیت پولیس اور متعلقہ محکموں کے مقامی حکام اور درخواست دہند گا ن نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے بیرون ممالک مقیم افراد کی طرف سے مختلف محکموں کے حوالے سے شکایات کی سماعت کی اور زیر سماعت متعدد مسائل کے حل کے سلسلے میں احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمار ے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس ضمن میں غفلت یا کوتاہی کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے۔

اشتہار
Back to top button