علاقائی
خصوصی انسداد پولیو مہم کا مین موبائل اینڈ مائگرینٹ آبادی میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر افتتاح
ایڈمنسٹریٹر/ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی
ایڈمنسٹریٹر/ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے خصوصی انسداد پولیو مہم کا مین موبائل اینڈ مائگرینٹ آبادی میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر افتتاح کر دیا ہے۔
پنجاب بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی پولیو مہم 16 تا 20 دسمبر تک جاری رھے گی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسزڈاکٹر راؤ گلزار یوسف،ھیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد اورڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن محمد امتیاز بھی ان کے ھمراہ موجود تھے۔ ضلع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کا ھدف 2 لاکھ 38 ھزار 324 مقرر کیا گیا ھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔