بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

نزد 9 چک سکیسر روڈ فائرنگ کا واقعہ 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجئنیر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نزد 9 چک سکیسر روڈ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لواحقین کے مطابق پرانی رنجش کی بناء پر مخالفین نے فائرنگ کی۔

انجئینر حفظ عبدالرشید کے مطابق واقعہ میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے زخمی اور ڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد کیمپس منتقل کر دیا۔

ڈسسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب کے مطابق واقعہ میں پپلاں کا رہائشی 35 سالہ محسن شہزاد زخمی جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں اگالی نوشہرہ کا 42 سالہ ملک غلام ربانی اور سرہال نوشہرہ کا 61 سالہ لیاقت علی شامل ہیں۔

اشتہار
Back to top button